12

عمران خان کا نیب ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب ترمیمی بل کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 26 سال پہلے انصاف کی تحریک شروع کی تھی اور اس وقت سے کہہ رہا ہوں کہ اگر قانون کی حکمرانی نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، نبی کریم نے جو صدیوں قبل کہا تھا کہ قانون سب کے لیے ایک ہو، تب ہی قوم ترقی کرسکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے لانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، نیب میں کی گئی ترامیم کو اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، جن لوگوں نے نیب کے قانون میں ترامیم کی ہیں انہیں جیلوں میں ڈال دینا چاہیے، یہ حکومت آئی ہی اسی لیے تھی کہ اپنے خلاف کیسز کو ختم کرسکے، نیب قانون میں ترامیم کرکے بے شرمی کا مظاہرہ کیا گیا، امید ہے کہ سپریم کورٹ اس بات کا نوٹس لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں