12

اسرائیل، ایران اور عالمی طاقتوں میں جوہری معاہدہ روکنے میں کامیاب ہو گیا،نفتالی بینیٹ

یروشلم(آئی پی ایس)ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب معاہدے کی واپسی کو روکنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ایسے معاہدے کا خواہاں ہے جو ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے مستقل طور پر روک سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مقصد ایران کو یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے سے روکنا ہے۔ ویانا مذاکرات جو اپریل 2021 میں ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے شروع کیے گئے تھے متعدد معاملات کے حل میں ناکامی کے باعث گذشتہ مارچ سے تعطل کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں