9

ملک کے جنوبی علاقے روس کے قبضے سے چھڑائیں گے، یوکرینی صدر کا عزم

کیف(نیوزمارٹ ڈیسک)یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ یوکرین کے جنوبی علاقے روسی قبضے سے واپس چھڑائے جائیں گے۔ جنوبی محاذ جنگ کے دورے سے واپسی کے بعد زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے جنوبی علاقے کسی کے حوالے نہیں کیے جائیں گے اور یہ کہ ہر اس چیز کو واپس حاصل کیا جائے گا جو یوکرین کی ہے۔ رواں برس 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے آغاز کے کچھ وقت بعد ہی روسی فوج نے یوکرین کے جنوبی حصے میں بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ خیال رہے کہ روس نے اس سے قبل 2014 میں یوکرینی علاقے کریمیا کو اپنے ساتھ شامل کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں