13

فن لینڈ،سویڈن کونیٹوکی رکنیت دینے پرمذاکرات، لیکن سربراہ اجلاس آخری موقع نہیں،ترکی

انقرہ(نیوزمارٹ ڈیسک)ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالین نے کہا ہے کہ فن لینڈ اورسویڈن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں ترکی کی بات چیت جاری رہے گی لیکن اگلے ہفتے میڈرڈ میں ہونے والا سربراہ اجلاس کسی فیصلے کی آخری تاریخ یاآخری موقع نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں یورپ کے قلب میں اس طرح سرگرمیوں میں مصروف ہیں جیسے وہ ان ممالک پر قبضہ کر رہی ہوں۔ فن لینڈ اور سویڈن نے پیر کے روزتعمیریمذاکرات کیے۔برسلزمیں نیٹوہیڈکوارٹرز میں حکام کی ملاقات کے بعد اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ہم نیٹو کی رکنیت کے لیے فن لینڈ اور سویڈن کی درخواستوں پر بات چیت جاری رکھیں گے اور میں جلدسے جلد آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کا منتظرہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں