11

کیچ کی کوشش کرنے پر امپائر کمار دھرماسینا مذاق کا نشانہ بن گئے

کولمبو(نیوزمارٹ ڈیسک ) میچ کے دوران کیچ کی کوشش کرنے پر امپائر کمار دھرماسینا مذاق کا نشانہ بن گئے۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران کیچ کی کوشش کرنے پر امپائر کمار دھرماسینا مذاق کا نشانہ بن گئے، اس میچ میں سری لنکا نے مہمان سائیڈ کو شکست دے کر5 میچز کی سیریز میں2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹویٹر پر اس میچ کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دھرماسینا بھی غیرارادی طور پر ہاتھ اٹھائے گیند کو کیچ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس پر شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں