16

شگر کے بالائی علاقوں میں گندم کی ترسیل بند،آٹا بحران کا خدشہ

شگر(نیوزمارٹ ڈیسک) معروف سماجی رہنما حسین خان بہا نے کہا ہے کہ شگر کے بالائی علاقوں میں گندم کی ترسیل بند ہونے سے گندم کا بحران بڑھ رہا ہے۔اور علاقے میں غذائی بحران جنم لے رہا ہے۔انہوں نے کہا شگر کے بالائی علاقوں خصوصاًحیدر آباد ، داسو اور برالد ومیں گذشتہ ایک ماہ سے گندم اور آٹے کی ترسیل بند ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں شدید غذائی بحران جنم لے رہا ہے اور انسانی المیہ رونماءہوسکتا ہے ۔محکمہ سول سپلائی شگر کے حکام کو کئی بار درخواست کرنے کے باﺅجود توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور ڈپٹی کمشنر شگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بالائی علاقوں میں گندم کی ترسیل روکنے کا نوٹس لے اور فوری طور ان علاقوں میں گندم اور آٹے کی سپلائی شروع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں