11

غذر ،مضر صحت خوردنی تیل کی بڑی مقدار فروخت ہونے لگی

غذر ( نیوزمارٹ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے مضر صحت قرار دئیے جانے والے خوردنی تیل کی بڑی مقدار غذر کے بالائی علاقوں میں فروخت ہونے لگی اس حوالے سے دکاندارں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے یہ لوگ اس خوردنی تیل اور دیگر اشیاءجس میں دودہ بھی شامل ہے عوام کوفروخت کر رہے ہیں غذر کی تحصیل اشکومن ،یاسین اور گوپس کے علاقوں میں یہ مضر صحت اشیاءاب بھی فروخت ہورہے ہیں،تیل اور دودہ فروخت ہورہا ہے تو دوسری طرف زائد المیاد قسم کے مصالحہ جات اور کولڈ درنک بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں