14

قراقرم ہائی وے پر مسافروں کو لوٹنے ولا گروہ گرفتار،فوجی یونیفارم برآمد

اپر کوہستان( نیوزمارٹ ڈیسک ) تھانہ سازین پولیس کی کامیاب کارروائی، رات کے وقت کے کے ایچ روڈ پر اسلحہ کی نوک پر مسافروں اور شہریوں کو لوٹنے اور لوگوں کو نقدی اور موبایل فونز سے محروم کرنے کے واردتوں میں ملوث 6 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ اور ایمونیشن بھاری مقدار میں برآمد۔ گزشتہ روز ڈی ایس پی سرکل شتیال غلام محمد خان کو شتیال لینڈ سلائیڈنگ ایریا کے پاس رات گئے اسلحہ کی نوک پر نقد رقم اور موبایل فونز چھیننے کی رپورٹ موصول ہوئی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال نے بہترین کارکر دگی کرنے والے پولیس آفسران،ایلیٹ فورس اور پولس جوانوں کو شاباش دیا اور کہا کہ پولیس فورس قوم کی محافظ ہے جرائم کی بیخ کنی اور امن و آمان برقرار رکھنے کیلے اپر کوہستان پولیس تمام تر وسائل بروئے لاے گی،اور فرنٹ لائن پر رہ کر اپنی تمام تر ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں