5

وفاقی حکومت نے پمز ملازمین کا مطالبہ تسلیم کر لیا،ہڑتال ختم

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پمز کے 2018 کے وزارت صحت کے ماتحت اٹیچ ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت کو بحال کرواکر ملازمین کی سول سرونٹس کی حیثیت برقرار رکھنے کامطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کہاہے کہ ترمیمی بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کردیاجائیگا،ادھروفاقی وزیرصحت کی جانب سے یقین دھانی کرائے جانے کے بعد پمزملازمین نے دس روز سے جاری احتجاج ختم کرتے ہوئے آج اسپتال کی تمام اوپی ڈیز کی سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق فیڈرل ہیلتھ الائنس کے تحت پمز ہسپتال میںمتنازعہ قانون ایم ٹی آئی کیخلاف احتجاج دسویں روز بھی جاری رہا اور ملازمین نے مکمل ہڑتال کی ،ہڑتال کے دوران وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل تشریف لیکر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں