4

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان 20 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ ،ڈیش واش اور ماچس و دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ، مصالحہ جات،ٹوتھ پیسٹ ،ڈیش واش،ماچس ودیگراشیا کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور اضافے ک اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک کلو مکس اچارکی قیمت میں55روپےاضافہ کیا گیا ، نوٹیفکیشن نے کہا کہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں20 روپے تک کا اضافہ ہوا اور قیمت 97 روپے سے بڑھ کر 117 روپے کی ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں