10

پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) پنجاب حکومت نے مہنگائی سے پیسے غریب بجلی صارفین کو ایک بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کے بلوں کی ادائیگی صوبائی حکومت کرے گی ۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت بجلی کے بلوں کی مد میں بجلی صارفین کو ایک ارب روپے کا ریلیف دے گی جس کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا جائے گا اور دیا جانے والا ریلیف 12 ماہ کے لئے کارآمد ثابت ہوگا، پنجاب حکومت نے اس فیصلے کے حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہیںجن کے مطابق بجلی کے بلوں کے مد میں ریلیف کے حق دار وہ بجلی صارفین ہونگے جنہوں نے اپریل میں 100 سے کم یونٹ استعمال کئے۔ ایسے بجلی کے صارفین کی تعداد 76 لاکھ بتائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں