4

حکومت روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ سکیم کے پیچھے کھڑی ہے،شہبازشریف

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مادر وطن پر اعتماد کیا۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ سکیم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے، خوشی ہے کہ کل سٹیٹ بینک کو 57 ملین ڈالر ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی رقم آئی۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے مجموعی ذخائر میں 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر لیا ہے، انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں