12

طاقتوروں کیلئے پیغام ہے‘ قوم بدل چکی، آپ بھی بدلیں،اسد عمر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا کی کال پر بائیس کروڑ عوام کے فیصلے ہوں گے تو ملک نہیں چلے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ طاقت سے ملک بند تو کر سکتے ہیں لیکن چلا نہیں سکتے، طاقتوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ اب قوم بدل چکی اب آپ بھی بدلیں۔ اسد عمر نے کہا کہ مراسلہ پہلی بار آیا اور نہ ہی رجیم چینج پہلی بار ہوا، ایک طرف امریکا کا مفاد ہے کہ اسرائیل کو متعارف کرایا جائے تو دوسری طرف امریکا چاہتا ہے کہ اس خطے میں بھارت کی اجارہ داری کو قبول کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں