لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی چار نشستوں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے اپنے امیدواروں کو جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایات کرتے ہوئے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کرنے اور ان کے حق میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
