8

فوج مخالف سیاستدان ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر:شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس کی کرپٹ اورمنی لانڈرنگ کرنے والے سرپرستی کررہے ہیں ،فوج کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پرہیں۔شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کی سرپرستی میں ہو گا۔ قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔ جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔پاک فوج کو گالیاں دینے والے قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں