4

الیکشن کمیشن : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق(ن)لیگ اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن حکام عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ اس پر کمیشن کے حکام نے بتایاکہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں، پہلے نئی حلقہ بندیاں کریں گے پھر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دیں گے، 60 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے الیکشن شیڈول کا اعلان کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں