8

ان کو خوف تھا ‘میں جنرل فیض کو آرمی چیف لانا چاہتا ہوں،عمران خان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لاﺅں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں رجیم تبدیلی کی مبینہ سازش کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لاں گا کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، امریکی مائنڈ کو سمجھیں ان کی ہر چیز کی قیمت ہے، اگر ہم وہ قیمت ادا کریں تو نظریہ پاکستان کو دفن کرنا پڑے گا، یہ جھکتے ہیں، اوباما کے سامنے پرچیاں پکڑ کر بیٹھتے ہیں، برٹش سفیر کو کیک کھلایا جارہا ہے شاید وہ ہماری سفارش کردے، ہم ایک ایٹمی قوت کی مالک ریاست ہیں ہماری زبردست فوج ہے جو تحفظ کرسکتی ہے، ان کا خیال ہے کہ ہم امریکا کے پیر پکڑیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، جو بھی ہوجائے میں کسی صورت غلامی قبول نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں