11

چیف سیکریٹری آفس میں’ ’منزل گلگت سکول امپروومنٹ پروگرام“ کا آغاز

گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک )حکومت گلگت بلتستان کا تعلیم کے شعبے میں ایک اور انقلابی منصوبے کا آغاز۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان آفس میں’ ’منزل گلگت سکول امپروومنٹ پروگرام“ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے منزل گلگت سکول امپروومنٹ پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منفرد اقدام کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی اور تدریسی مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ طلبائکو سیکھنے اور مہارت کی نشوونما کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن گلگت بلتستان کے ہر طالب علم کو کامیاب بنانا ہے،تاکہ اس خطے کے طلباءکو ہر شعبہ ہائے زندگی میں کامیاب بنانے کے لئے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں سے نمٹنے کے لیے بہم تیار کیا جاسکے،اور حکومتی سرپرستی میں شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں