8

مولوی حفیظ الرحمن کنٹریکٹرز کو اکسانا بند کردیں، فتح اللہ خان کی وارننگ

گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک )صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ حفیظ کنٹریکٹرز کو بلاوجہ اکسانا بند کردیں،گلگت بلتستان کے ٹھیکیداروں کو ماضی کی حکومتوں نے جو نقصان پہنچایا ہے وہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹےکے مصداق حفیظ اپنی نااہلی اور بیڈگورننس پر پردہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امجد بتائیں وفاق اور گلگت بلتستان میں جب انکی حکومت تھی اس وقت وہ کس بل میں چھپے ہوئے تھے،اس وقت عوام کے مسائل کیوں یاد نہیں آئے؟ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات سے لیکر توانائی کے بڑے منصوبے لگانے تک کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔ صحت اور تعلیم کو جدید خطوط پہ استوار کرنے سے لیکر سیاحت، معدنیات، زراعت، جنگلات و دیگر اہم وسائل کو صنعتی سطح پہ ترقی دینے کےلیے بھرپور منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ہماری حکومت صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیساتھ اسکی آمدنی میں بھی اضافہ یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے،تاکہ صوبہ اقتصادی طور پہ مضبوط و مستحکم ہو اور خطے کے عوام بالخصوص کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود پہ استعمال کیلئے مالی وسائل دستیاب ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں