6

وزیر اعلیٰ کی وفاقی وزیر خزانہ سے کامیاب ملاقات:GB بجٹ کی بحالی کا عندیہ

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک )وفاقی وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان میں صوبائی بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے بجٹ کی نہ صرف بحالی بلکہ اس میں اضافہ ناگزیر ہے۔ گلگت بلتستان مخصوص جغرافیائی حالات کے پیش نظر بجٹ کٹوتی کا متحمل نہیں ہوسکتا،وزیر اعلیٰ خالد خورشید۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اجلاس میں موجود تھے۔مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتیں تنخواہوں کی مد میں اعداد و شمار جلد شئیر کریں ۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سہر قسم کا تعاون کریںوزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کی خواہشات کے مطابق رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کا بجٹ فراہم کیا جارہا ہے ، عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے میں پیٹرولیم پر لیوی لگانے کی بات مانی ، ہم نے یہ شرط تسلیم نہیں کی ، ہندوستان کے تمام تر ہتھکنڈے کشمیری بہن بھائیوں کے حوصلوں کو نہیں توڑے سکتے۔ وہ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال کے ہمراہ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔وزیراعظم کے مشیر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ہندوستانی حکومت کا جبرو استبدال و بربریت زوروں پر ہے ، ہمارا یہی مقصد ہے کہ پاکستان میں امیر اور غریب میں جو فاصلہ بڑھتا جارہا ہے اسے کم کیا جائے ، غریبوں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں