5

جرمن حکام نے روسی رکن پارلیمنٹ اور ان کی اہلیہ کے3 نجی اپارٹمنٹس ضبط کرلئے

برلن(نیوزمارٹ ڈیسک)جرمن حکام نے روس کی وفاقی اسمبلی کے ایوان زیریں ڈوماکے منتخب رکن اور ان کی اہلیہ کے 3 نجی اپارٹمنٹس ضبط اور ایک بینک اکاونٹ منجمد کر دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوبی صوبہ باویریا کے مرکزی شہر میونخ میں سینئر پراسیکیوٹر این لیڈنگ کے مطابق یہ جرمنی میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے نہ صرف اثاثے منجمد کیے گئے ہیں بلکہ اصل جائیداد بھی ضبط کر لی گئی ہے۔یہ اقدام جرمنی کے وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کی جانب سے گزشتہ ہفتے وضاحت کے بعد سامنے آیا ہے کہ روس کے اثاثے جن کی کل مالیت 4.5 بلین یورو ہے بشمول مرکزی بینک کے ذخائر، کمپنیوں کے حصص، بحری جہازوں اور یاٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں