9

یوکرین کا روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

کیف(نیوزمارٹ ڈیسک)یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے ایک مرتبہ پھر یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔ گزشتہ شب اپنے خطاب میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس کو اپنی جارحانہ یورپ مخالف پالیسی پر مشکل کا احساس ہونا چاہیے۔ ادھر یوکرین کے مشرقی حصے میں روسی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ زیلنسکی کے مطابق یوکرین نے لوہانسک ریجن میں اپنا دفاع بہتر بنایا ہے اور یوکرینی فورسز بتدریج خیرسون شہر کا کنٹرول واپس حاصل کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوہانسک کا علاقہ یوکرینی فورسز کے لیے سب سے مشکل مقام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں