6

افغانستان میں تباہ کن زلزلہ 1050 افراد جاں بحق‘پاکستان کا اظہارغم‘مدد کی پیشکش

کابل/اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)افغانستان میں گزشتہ روزآنے والے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 1050 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے پکتیکا میں گزشتہ روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.1 سے زائد بتائی جارہی ہے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 900 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اورہزاروں زخمی ہیں،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میںسینکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جب کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اورسیلاب سے ہونے والے جانی اورمالی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں