10

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا کل اجلاس، بجٹ کی منظوری لی جائے گی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین رمیز راجہ کی صدارت میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ اور مشاورت ہوگی۔ فیصلوں پر بھی شرکا کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں