6

منال خان پر امریکی ماڈل کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے کا الزام

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک )سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ منال خان پر امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کی ناشتے کی تصویر چوری کرکے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگانے کا الزام لگادیا۔سوشل میڈیا صارفین نے منال کی جانب سے کائیلی جینر کی مبینہ طور پر انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے اور کچھ نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے منال کی جانب سے اس مبینہ حرکت کو یونیورسٹی کے اسائٹمنٹ میں دوستوں کی جانب سے کی گئی نقل سے ملا دیا۔ایک صارف نے منال پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ امیر نظر آنے کے لیے انسان کچھ بھی کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں