9

آپ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، وقار یونس کاظہیر عباس کیلئے پیغام

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سابق کپتان ظہیر عباس کے لیے دعا کی اور کہا ہے کہ زید بھائی آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وقار یونس نے کہا کہ آپ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔وقار یونس نے اپنے پیغا م میں یہ بھی کہا کہ ساری دعائیں اور عبادات آپ کی صحت یابی کے لیے ہیں۔ جبکہ ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیا ہوا اور پھر گردوں کی تکلیف ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں