12

ماہرعلم نجوم نے سلمان خان سے متعلق بری خبرسنادی

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک)بالی ووڈ کےسلوبھائی سب کے پسندیدہ ہیں لیکن تازہ ترین خبروں کے مطابق آنے والے وقت میں ان کی صحت شدید خطرات لاحق ہیں۔بھارت کے ایک ماہرعلم نجوم کا کاکہنا ہےکہ اداکارکو اپنی زندگی کے خاصے تاریک دورکا سامناکرنا پڑے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور نجومی پنڈت جگن ناتھ گروجی نے پیش گوئی کی ہے کہ سلمان خان کے لیے آنے والے سال ان کے کیریئرکا بہترین دورنہیں ہوگا۔جگن ناتھ کے مطابق، سلمان خان کے ستارے ان کے حق میں نہیں ہیں اورلگتا ہے کہ ایسا مزید ایک سال تک جاری رہے گا۔ پنڈت جگن ناتھ گروجی نے پیشگوئی کی کہ سلمان خان کو آئندہ چند سال اپنی صحت کے بارے میں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں اوراگرانہوں نےاحتیاط نہ کی تو شاید چند سرجریز بھی کروانا پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں