6

حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے طلباء کیلئے کیریئر فیسٹ کا انعقاد

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے طلباءمیں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں درست پیشے کے انتخاب کیلئے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ سر سید احمد خان ہائی سکول نمبر 1 گلگت میں کیریر فیسٹ کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی ،سیکریٹری فنانس فرخ عتیق خان، سیکریٹری تعلیم رانا محمد افضل ، ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر التمش جنجوعہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے طلباءکو صحیح کیریر کے انتخاب کے حوالے سے رہنمائی بہم پہنچائی اور اپنے کیریر کے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔ مستقبل کے رحجانات اور بہتر کیرئیر کے انتخاب کےحوالے سے آگاہی فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں