6

بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

غذر ( نمائندہ خصوصی )غذر کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،دنیا کے بلندترین پولو گراﺅنڈ شندور میں 6 انچ سے زائد برف پڑنے سے گلگت اور چترال کے درمیان ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ہے جون کے مہینے میں غذر میں ہونے والی بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ہی علاقے میں موسم سرد ہوگیا ہے اور عوام نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے ہزاروں سیاح اس وقت غذر میں خیمہ زن ہیں اور جون کے مہینے میں پہاڑوں پر برف باری دیکھ پریشان ہیں اور خود کو گرم رکھنے کے لئے دکانوں سے گرم ملبوسات خرید رہے ہیں غذر کے بالائی علاقے ہندرپ میں درجہ حرارت کم سے کم 3درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کر لیا گیا ہے لوگوں نے خود کو گرمانے کے لئے گیس کے ہیٹر کا استعمال شروع کر دیا ہے اور اس بارش سے خوبانی کے پھل خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں