8

گلگت بلتستان میں زراعت، خوراک اور غذائی تحفظ بارے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد

گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک )سونی جواری سینٹر فار پبلک پالیسی ،ڈبلیو ڈبلیو ایف اور انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماو¿نٹین ڈویلپمنٹ(ICIMOD) کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں زراعت، خوراک اور غذائی تحفظ کے حوالے سے ایک روزہ پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا تاکہ پالیسی کے مسودے کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا جا سکے۔پالیسی ڈائیلاگ میں حکومتی، تحقیقی اور تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، میڈیا اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ریجنل ہیڈ حیدر رضا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان میں زراعت، خوراک اور غذائی تحفظ سے متعلق پالیسی کے مسودے کو مستحکم کرنے کے لیئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں