9

وزیر اعظم آزاد کشمیر سے وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی کی آمد، مجموعی سیاسی صورتحال اور بجٹ کے حوالے سے تبا دلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزراء حکومت عبدالماجد خان،چوہدری محمد رشید، چوہدری اظہر صادق، چوہدری یاسر سلطان، ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ امتیاز نسیم، ممبر کشمیر کونسل شجاع راٹھور،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں شفیق جھاگوی و دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں پرنسپل سیکرٹری سید شاہد محی الدین، ڈی جی سردار گلفراز خان، پولیٹیکل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ شجاعت،سینئر رہنما تحریک انصاف سردار افتخار رشید، میجر خرم حمید خان روکھڑی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں