6

ایپل میک بک کے اگلے ماڈل میں آئی فون چارجر شامل ہوسکتا ہے!

کیلفورنیا(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی پیٹنٹ آفس نے ایپل کمپنی کو درجنوں نئی اختراعات کے حقِ ملکیت (پیٹنٹ) دیئے ہیں۔ ان میں انگلیوں کی حرکات و سکنات محسوس کرنے والے سینسر، ایپل میک بک کا تبدیل ہونے والا انٹرفیس اور سب سے بڑھ کر آئی فون کے چارجر کو بھی میک بک لیپ ٹاپ کا حصہ بنایا جائے گا۔توقع ہے کہ مستقبل کے لیپ ٹاپ میں یہ سہولیات شامل ہوں گی لیکن حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے۔ تاہم دو روز قبل ایپل کمپنی کو تفویض شدہ پیٹنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ میک بک میں انگلیوں کو محسوس کرنے والا شفاف سسٹم اسکرین پر سیدھی اور خمیدہ لائن کھینچنے میں مدد دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں