8

کراچی : کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ، 138 افراد میں وائرس کی تصدیق

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 650 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں کورونا کی شرح 21.23 فیصد رہی۔دوسری جانب کراچی کے بعد ملک بھر کے شہروں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 8 فیصد رہی۔علاوہ ازیں حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں