9

بیٹے کا آن لائن گیمنگ کا نشہ، والد کے اکاؤنٹ 39 لاکھ روپے اڑگئے

نئی دہلی(نیوزمارٹ ڈیسک) ریٹائرڈ بھارتی فوجی کے بیٹے کے آن لائن گیم کھیلنے کی وجہ سے فوجی کے اکاو¿نٹ سے 39 لاکھ (بھارتی کرنسی) روپے لٹ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر آگرہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی کے بیٹے کو آن لائن گیم کی عادت تھی جس کے باعث فوجی کا اکاو¿نٹ خالی ہوگیا۔بیٹا والد کے موبائل فون پر آن لائن گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک فوجی کے اکاو¿نٹ سے 39 لاکھ بھارتی روپے نکل گئے، جب ریٹائرڈ فوجی کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں