سویڈن(نیوزمارٹ ڈیسک)سویڈن کے ایک طاقتور شخص نے واشنگ مشین کو ہوا میں 14 فٹ 7 انچ تک اچھال کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوالیا ہے۔یہ کارنامہ جوہان ایسپنکرونا نے قائم کیا ہے جنہوں نے اٹلی کے ایک شو میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری بھرکم واشنگ مشین کو اتنی بلندی تک پھینک کر لتھوانیا کے زائڈروناس سیویکاز کا ریکارڈ توڑا ہے جسے ٹی وی پر براہِ راست نشر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ زائڈروناس نے واشنگ مشین کو ہوا میں 13 فٹ اور 6 اعشاریہ 6 انچ تک بلند کیا تھا۔
