8

ٹوئٹر کے نئے فیچر کی مدد سے صارفین طویل ٹوئٹس لکھ سکیں گے

کیلیفورنیا(نیوزمارٹ ڈیسک) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم، ٹوئٹر ایک نئے فیچر پر کر رہا ہے جس کے بعد صارفین سوشل میڈیا ویب سائٹ پر طویل تحریری پوسٹس ڈال سکیں گے۔ ٹوئٹر صارفین کو اس فیچر کا بہت عرصے انتظار تھا کیوں کہ فی الحال صارفین 280 سے زائد حروف کی پوسٹ لکھنا ممکن نہیں۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ممکنہ طور پر جلد متعارف کرایا جانے والے ٹوئٹر نوٹس نامی نئے فیچرکی مدد سے صارفین فارمیٹنگ اور میڈیا اپ لوڈنگ آپشنز کے ساتھ آرٹیکلز لکھ سکیں گے جن کو ٹوئٹ کے ذریعے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔فی الحال صارفین اپنی بات پہنچانے کے لیے متعدد پوسٹس کے سلسلے کا استعمال کرتے ہیں کیوں کہ 280 حروف میں طویل بات نہیں کہی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں