10

بینڈ کی رقم کون ادا کرے گا؟ دلہا معمولی تنازعہ پر بارات واپس لے گیا

نئی دہلی(نیوزمارٹ ڈیسک) بھارت میں دلہا لڑکی والوں سے معمولی تنازعے پر دلہن کو چھوڑ کر بارات واپس لے گیا۔بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے موقع پر ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں کبھی دلہن کسی معمولی بات پر شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دلہا کسی بات کو تنازعہ بناکر منڈپ سے اٹھ کر چلا جاتا ہے۔ایسا ہی ایک تازہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں رونما ہوا جس میں دلہا بھری محفل سے اٹھ کر چلا گیا کیوں کہ دلہن والوں نے بینڈ باجے والوں کی فیس ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں