8

معاشی پابندیاں دو دھاری تلوار کی مانند ہیں، چینی صدر کا روس پر پابندی پر تبصرہ

بیجنگ(نیوزمارٹ ڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ’معاشی پابندیاں دو دھاری تلوار‘ کی مانند ہیں۔ ورچوئل برکس بزنس فورم کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو سیاسی بنانا اور اسے ہتھیار میں تبدیل کرنا یا مالیاتی نظاموں میں اپنی بنیادی حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر پابندیاں عائد کرنا صرف اپنے اور دوسروں کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا اور اس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں