5

119 یہودی آباد کاروں کامسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزمارٹ ڈیسک) درجنوں یہودی آباد کاروں مسلمان کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ 119 یہودی آباد کار مسجد اقسی میں داخل ہو کر تلمودی عبادت کرتے رہے۔ یہ سب اسرائیلی قابض اتھارٹی کے منصوبے کے مطابق پولیس کی حفاظت میں آئے تھے۔ تاکہ قابض اتھارٹی کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کے منصوبے کو جاری رکھا جا سکے اور یہودی ربیوں کی مدد سے ان یہودی آبادکارو ںکی مسجد اقصیٰ کے خلاف اور یہودی معبد کے حق میں برین واشنگ کی جا سکے۔ اور اسی طرح پولیس کی حفاظت میں واپس چلے جاتے ہیں۔ مسجد اقصی کی بے حرمتی کا یہ سلسلہ جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ پورا ہفتہ چلتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں