10

پٹرول مہنگا کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ( نیوزمارٹ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے ،عمران خان پاکستان کو دےوالےہ ہونے کی نہج پر چھوڑ گئے ،امیروں پر ٹیکس لگارہے ہیں تاکہ جھولی نہ پھیلانی پڑے ، 2سے 3ماہ میں مشکلات پر قابو پا لیں گے ،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا جس سے مہنگائی ہوئی۔ جمعرات کو وزےر اطلاعات مرےم اورنگزےب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا، ہم نے غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، شوگر ملز پر ٹیکس بڑھایا ہے، 2سے 3ماہ میں مشکلات پر قابو پا لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف 8کروڑ افراد کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کے موبائل یونٹس عوام کو دہلیز پر سستی اشیا فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں