4

ایشیا و بحرالکاہل خطے کی جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 1.6 فیصد کمی کا خدشہ ہے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)میں رواں سال سالانہ بنیاد پر( گزشتہ سال کے مقابلے میں )1.6 فیصد کمی کا خدشہ ہے، شرح نمو پر دباو کم کرنے کیلئے عام آدمی کیلئے خوراک اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5 رہی، تاہم رواں سال(2022)اس کی شرح کم ہوکر 4.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ مزید برآں وسط مدتی مالیاتی پالیسی کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ افراط زر میں اضافہ پر قابو پایا جا سکے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک اقتصادی اصلاحات کے ذریعہ طویل مدتی معاشی ترقی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں