10

کوئی کتنا بھی بااثر ہو امن و امان اور شفاف الیکشن کو یقینی بنایا جائے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر نے امن و امان کی صورتحال اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت ہوئی جس میں سی سی پی او لاہور پیش ہوئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان بھی پیش ہوئے۔سماعت کے دوران لاہور واقعے پر اسپیشل سیکرٹری نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر قوانین کے متعلق الیکشن کمیشن کو بریفنگ پیش کی اور کہا کہ واقعے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔اس کس سے متعلق نذیر چوہان نے درخواست کی کہ پاکستان کے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے اس کیس کو مثالی بنائیں، الیکشن کمیشن ایسی مثال قائم کرے دوبارہ انتخابی مہم کے دوران امن و امان خراب کرنے کی کوئی ہمت نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں