8

نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے، فرخ حبیب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے، عمران خان کے دور میں معیشت ٹھیک چل رہی تھی اور معاملات صحیح تھے لیکن اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے سازش ناکام بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت نے ہر چیز مہنگی کر دی ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت ٹھیک چل رہی تھی اور معاملات صحیح تھے لیکن اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے سازش ناکام بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں اور وہ وزیر اعظم ہیں۔ ہم آج بھی انتخابات کے مطالبے پر قائم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں