6

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

کولمبو(نیوزمارٹ ڈیسک )سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج)جمعہ کو آر پریما داسا سٹیدیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو ایرن فنچ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم آل راﺅنڈر ڈاسن شنکا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کاپانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا، پہلے دو ون ڈے پالے کیلی میں کھیلے گئے جبکہ آخری تین ون ڈے کولمبو کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں