11

حکومتی اتحاد کو لوٹے کا نشان الاٹ کیا جائے،فواد چوہدری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پنجاب میں حکومتی جماعتوں کا باہم ملکر ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان، تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان تفویض کرنے کا مطالبہ کردیا ،مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، پنجاب میں حکومتی اتحاد کو لوٹے کا مشترک نشان الاٹ کرنے کی سفارش کردی ،فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک بیرونی سازش کے نتیجے میں ایک سنگین کثیرالجہتی بحران سے گزر رہا ہے، ایک جانب معیشت تو دوسری جانب آئین و سیاست اس بحران کی زد میں ہیں، 2018 کے عام انتخابات میں ایک دوسرے کیخلاف برسرِپیکار جماعتیں مرکز و صوبوں میں انتخابی اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں