6

قطر فٹ ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت

دوحہ(نیوزمارٹ ڈیسک ) فیفا فٹ ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکٹوں کی خریداری کے لیے چار کروڑ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف آرگنائزر حسن التھوادی نے قطر اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ریکارڈ توڑ فروخت ہوئی ہے،حکام کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، مزید 10 لاکھ ٹکٹ عالمی ادارہ فیفا اور اسپانسرز کے لیے مختص کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت فٹ بال میلے کا میزبان ہے، جہاں 32 ٹیمیں ٹرافی کے حصول میں رواں سال نومبر دسمبر میں آمنے سامنے ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں