6

ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا،مریم نواز

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ ملک کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا۔جاتی امرا میں ن لیگ کی نائب صدر سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پروفیسر ساجد میر نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتایا اور اہم پیغام بھی مریم نواز کو پہنچایا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ اس وقت وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور پنجاب میں بھی اتحادی جماعتوں کے اشتراک سے حکومت چل رہی ہے۔ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ مہنگائی اور دیگر مسائل کا تمام قومی سیاسی جماعتوں نے ملک کر مقابلہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں