34

ECP فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے،مریم نواز

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔ن لیگی نائب صدر نے لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں،بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام ہر لایا جانا ناگزیر ہے۔ای سی پی جلد فیصلہ سنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں