42

اوپن یونیورسٹی، گلگت بلتستان، ضم اضلاع ، بلوچستان کیلئے میٹرک کی تعلیم مفت

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان، ضم شدہ اضلا ع اور بلوچستان بھر کے عوام کو میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کررہی ہے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے یونیورسٹی کے متعلقہ ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اس پیغام کواِن تینوں علاقوں تک پہنچادیں تاکہ اِن علاقوں میں علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمندیونیورسٹی کی اس سہولت سے محروم نہ رہے۔ڈاکٹر ضیا القیوم کا کہنا ہے کہ اوپن یونیورسٹی پاکستان کے ہر شہری کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی جیلوں میں مقید افراد معذور افراد خواجہ سرا اور شہدا کے بچیکو بھی مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔سمسٹرخزاں 2022 کے داخلے جاری ہیں، گلگت بلتستان، قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے لوگوں، جیلوں میں مقید افراد، معذور افراد خواجہ سرا اور شہدا کے بچوں کے علاوہ غریب اور مستحق طلبا و طالبات کو ان سہولیات سے استفادہ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے جلد از جلد رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں