38

GB کی سیاحت کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی حکمت عملی وضع کر رہے ہیں

گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک )چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں سے معاشرے صحت مند رہتے ہیں۔گلگت بلتستان کا سب سے بڑا سٹی پارک، جو 500 کنال پر پھیلا ہوا ہے،سکردو شہر کے وسط میں واقع ہے۔اس پارک میں روزانہ ہزاروں خاندان، سیاح آتے ہیں اور اس پارک میں اسپورٹس کمپلیکس، اوپن ایئر جم، مختلف کھیل کے میدان، جاگنگ ٹریکس، فارسٹ نرسری اور ہرے بھرے درخت انتہائی حیرت انگیز مناظر پیش کرتے ہیں۔ریونیو کی مد میں ریکارڈ آمدن کے علاوہ محکمہ سیاحت نے 44 مہم جوئی کے اجازت نامے، 129 ٹریکنگ پرمٹ اور 3645 مقامی کھورپا اورپورٹرز کو روزگار فراہم کیا ہے۔گلگت بلتستان حکومت خطے کے قدرتی و ثقافتی حسن اور وسائل کے تحفظ کو یقینی بنا کرنہ صرف خطے کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کر رہی ہے بلکہ ماحول دوست سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے خطے کو معاشی خود کفالت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں